Masala Dar Khandvi Tips in Urdu - Masala Dar Khandvi Totkay - Tip No. 1776

Urdu Totkay Masala Dar Khandvi مصالحہ دار کھانڈوی (Tip No. 1776) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sugar Free Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Dar Khandvi Recipe In Urdu

مصالحہ دار کھانڈوی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1776

اجزاء:
کھانڈوی کے لئے:
بیسن ایک کپ
بٹر ملک ایک کپ
ادرک ،ہری مرچ کی پیسٹ چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
نمک چائے کا چمچ
سٹفنگ کیلئے:
مٹر 3/4کپ
ادرک ہری مرچ کی پیسٹ چائے کا چمچ
سٹرک ایسڈ چٹکی بھر
نمک چٹکی بھر
چینی چٹکی بھر
تڑکہ لگانے کے لئے:
خالص تیل دو کھانے کے چمچ
رائی چائے کا چمچ
زیرہ چائے کا چمچ
شیشم کے بیج دو چائے کے چمچ
خشک مرچیں دو عدد
ہنگ چٹکی بھر
کری پتے آٹھ سے دس عدد
ترکیب:
کھانڈوی کے لئے تمام اجزاء کو دو کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھراُبلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ کھانڈوی کاآمیزہ گاڑھا ہو جائے اس کی جانچ کے لئے تھوڑا سا آمیزہ لیکر اسے کسی تھالی کی پشت پر لگائیں ، اگر وہ باآسانی رول ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آمیزہ تیار ہو چکا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو کچھ دیر مزید پکا ئیں۔ اس کے بعد بڑے پھل کا چمچ لے کر آمیزہ کو کسی بڑی سی تھالی کی پشٹ پر جلدی سے ایک جیسا لگائیں۔ چونکہ اسے سٹف کے طور پر استعمال کیا جانا ہے لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ آمیزہ کی لےئر زیادہ موٹی نہ ہو۔
سٹفنگ :
مٹروں کو اُبال لیں، پھر خشک کر کے گرائنڈ کرتے ہوئے پیسٹ سی بنا لیں۔ باقی تمام اجزاء شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ کچھ دیر خشک ہونے دیں پھر سٹفنگ کو ایک جیسا پھیلا کر لمبی کتر نوں کی صورت میں کاٹ کر ٹائٹ رولز بنا لیں۔
تڑ کہ:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور تڑ کہ بتائے گئے اجزاء ڈال کر کچھ دیر جوش دیں اور پھر اسے کھانڈوی کے اُوپر ڈال دیں۔ آخر میں کدو کش کیے ہوئے کھوپرے اور ہرے دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کر یں۔

More From Sugar Free Food