Masala Bhari Machliyan Tips in Urdu - Masala Bhari Machliyan Totkay - Tip No. 1162

Urdu Totkay Masala Bhari Machliyan مصالحہ بھری مچھلیاں (Tip No. 1162) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Bhari Machliyan Recipe In Urdu

مصالحہ بھری مچھلیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1162

اجزاء:
مچھلیاں درمیانہ سائز چار عدد
یخنی ایک کپ
پیاز 125 گرام
مرغ کا گوشت 250 گرام
اجینو موتو حسب منشاء
مرچیں حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی صاف کر کے دھوئیں اور اس کے بڑے بڑے ٹکڑے کر لیں مرغ کے سینے کا گوشت کاٹ لیں اور صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں ایک برتن میں چار کپ پانی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں مرغ کا گوشت اور اجینو موتو شامل کر دیں ۔ چند منٹ ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد یخنی اور مرچیں ڈالیں ۔ پھر اس میں مچھلیاں بھی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں ۔ پھر ڈش میں نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Machli Ke Pakwan