Masala Roti Tips in Urdu - Masala Roti Totkay - Tip No. 1781

Urdu Totkay Masala Roti مصالحہ روٹی (Tip No. 1781) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Double Roti And Bread Slice in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Roti Recipe In Urdu

مصالحہ روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1781

اجزاء:
بریڈ چھ سلائس
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر (کٹے ہوے) دو عدد
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچ
ہلدی چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
نمک ذائقہ کے لئے
باہم ملا کر گرائنڈ کرنے کے لئے:
پیاز ایک عدد
ادرک ایک سینٹی گریڈ میٹر ٹکڑا
ہری مرچیں دو عدد
لہسن چھ پوتھیاں
ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر
ترکیب:
خشک بریڈ یا رس بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ بریڈ کو چھوٹے چھوٹے ایک جیسے ٹکڑوں کی صورت میں توڑ کر الگ رکھ لیں۔ تیل کو کڑاہی میں گرم کر کے گرائنڈ کی ہوئی پیسٹ ڈال دیں اور پانچ منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر ٹماٹر مصالحے اور نمک ڈال کر پکا ئیں۔ چمچ سے اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ ٹماٹرنرم ہو کر اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ کپ گرم پانی اور بریڈ کے ٹکڑے ڈالیں اور چمچ کی مدد سے ہلاتے ہوئے سب اشیاء کو اچھی طرح مکس کرتے ہوئے چند منٹ پکاتے رہیں ۔ اس کے بعد چولہے سے اُتار کر گرم گرم ہرے دھنیے کے پتوں سے گارنش کرکے پیش کر یں۔ چپاتیاں یاپا پڑ ساتھ رکھ کر اسے آپ ایک مکمل قوت بخش غذا بنا سکتے ہیں۔

More From Double Roti And Bread Slice