Tootay Masalay Ka Korma Tips in Urdu - Tootay Masalay Ka Korma Totkay - Tip No. 3449

Urdu Totkay Tootay Masalay Ka Korma ٹوٹے مصالحہ کا قورمہ (Tip No. 3449) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tootay Masalay Ka Korma Recipe In Urdu

ٹوٹے مصالحہ کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3449

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز آدھا کلو
سوکھا دھنیا آدھی چھٹانک
مرچ سیاہ دو ماشے
جاوتری تین ماشے
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی ایک پاؤ
گھی ڈیڑھ پاؤ
لہسن ایک گٹھی
سفید زیرہ دو ماشے
لونگ دو ماشے
جائفل دو عدد
کیوڑہ، زعفران حسب ذائقہ
بالائی آدھا پاؤ
ترکیب:
پہلے گھی کڑ کڑاتے ہیں پھر پتیلی میں سب مصالحے ٹکڑوں کی شکل میں گوشت اور پانی سمیت ڈال کر پتیلی کے ڈھکنے کے گردآٹا لگا کر اس کا منہ بند کر دیتے ہیں۔ گویا یہ سالن بھاپ سے پکایا جاتا ہے۔ تقریباًآدھے گھنٹے بعد پتیلی کا ڈھکنا ہٹاتے ہیں۔ گوشت گل چکا ہوتا ہے۔ اس میں شوربا نہیں ہوتا مگراس کے باوجود خشک بھی نہیں ہوتا۔ مصالحے کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ پانی زیادہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ (دہلی کے قدیم خاندانوں میں یہ قورمہ بہت مقبول ہے)کیونکہ یہ قورمہ ذائقہ میں اپنی مثال آپ ہوتاہے اس لئے کھانے والے شوق سے کھاتے ہیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht