Mash Ki Bhuni Hui Daal Tips in Urdu - Mash Ki Bhuni Hui Daal Totkay - Tip No. 3896

Urdu Totkay Mash Ki Bhuni Hui Daal ماش کی بھنی ہوئی دال (Tip No. 3896) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Dal And Chana in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mash Ki Bhuni Hui Daal Recipe In Urdu

ماش کی بھنی ہوئی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3896

دال پکانے سے تین چار گھنٹے پہلے اچھی طرح تین دفعہ پانی سے دھو کر بھگو دیں
اس کے بعد گھی میں پیازکو سرخ کر لیں
لہسن کو پیس لیں اور اس میں ڈال کر بھون لیں
سرخ مرچ ہلدی اور نمک کے ساتھ ایک چمچہ پانی ڈال کر بھون لیں
یہاں تک کہ مصالحہ اچھی طرح بھن جائے
پھر بھگوئی ہوئی دال کو پانی سے نکال کر اس میں ڈال دیں
ساتھ ہی باریک ادرک کاٹکڑا ڈال دیں
پانی کا چھینٹا دے کر دال کو بھونیں
پانی خشک ہونے کے بعد دال گھی چھوڑ دے تو ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر دھیمی آگ پر پکنے دیں
جب دال گل جائے اور دانہ نہ ٹوٹے اور پانی خشک ہونے کے بعد دال کا چھوڑا ہوا گھی نظر آنے لگے تواس پر ہرا دھنیا ور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں اور پانچ منٹ پر دم پر رکھ دیں
دم کے بعد دال کو ڈونگے میں ڈال کر اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک دیں
دال تیار ہے
نوٹ :
ماش کی دال کو دالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے
یہ دال بعض مغلیہ بادشاہوں کی مرعوب غذا رہی ہے

More From Punjabi Dal And Chana