Masoor Ki Daal Tips in Urdu - Masoor Ki Daal Totkay - Tip No. 1689

Urdu Totkay Masoor Ki Daal مسورکی دال (Tip No. 1689) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masoor Ki Daal Recipe In Urdu

مسورکی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1689

اجزا:
مسور کی دال 225گرام
گھی 175گرام
ہری مرچ ایک
ہینگ ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک گٹھی
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
دال چننے کے بعد اسے سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اچھی طرح گل جائے۔ ساتھ میں نمک بھی ڈال دیں اور ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب پیاز میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور پسی ہوئی مرچیں ڈال دیں۔ جب دال کا پانی خشک ہو جائے تو اسے گھونٹ دیں ۔ پیاز میں تیار کیا ہوا مصالحہ دال میں ڈال دیجئے اور دس منٹ تک اور پکائیں۔ بچے ہوئے گھی کو گرم کیجئے۔ اس میں سفید زیرہ اور ہینگ ڈال کر تیس سیکنڈ تک چولہے پر رہنے دیں پھر اس کو دال پر بگھار دیجئے۔ لیجئے مزیدار دال تیارہے ۔ چاہے روٹی سے کھائیں یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔

More From Pulses Lentils