Matar Kabab Tips in Urdu - Matar Kabab Totkay

مٹر کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Matar Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
لیموں دو عدد
مٹر(دانے ) 200گرام
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
لہسن دو گریاں
ہرادھنیا دو بڑے چمچے
کالی مرچ ایک ٹی سپون
نمک حسب ذائقہ
تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت
ترکیب:
قیمہ ابال کر پیس لیں۔ مٹر ابال کر موٹا موٹا پیس لیں اور قیمے کے ساتھ مکس کر دیں۔ لہسن ،ادرک، ہرا دھنیا، نمک کالی مرچ ملا کر قیمے میں مکس کر لیں۔ کوئی سلاخ یا پنسل لے کر اس قیمے کو سیخ کباب کی طرح لگائیں۔ پہلے سیخ یا پنسل پر آئل لگائیں۔ کباب کو گرم تیل میں ہلکا سرخ کر لیں اور اتار لیں۔ کیچپ یالیموں کے رس کے ساتھ فرنچ فرائز پوری کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید