Matar Ki Yakhni Tips in Urdu - Matar Ki Yakhni Totkay - Tip No. 1804

Urdu Totkay Matar Ki Yakhni مٹر کی یخنی (Tip No. 1804) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Matar in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Matar Ki Yakhni Recipe In Urdu

مٹر کی یخنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1804

اجزاء:
چھیلے ہوئے سبزمٹر کے دانے دو کپ
سوکھا دھنیا چار چائے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کے دانے چائے کا چمچ
خشک لال مرچ ایک عدد(چاہیں تو)
لہسن کی پوتھیاں چھ عدد
املی کے پتے ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
چھیلے ہوئے سبز مٹر وں کو ایک کپ پانی میں پکائیں اور الگ رکھ لیں۔ دھنیا، زیرہ، کالی مرچ کے دانے اور اگر چاہیں تو سرخ مرچ کو ایک ساتھ خشک بھون لیں پھر انھیں 1/3پکے ہوئے مٹروں کے ساتھ اسی پانی میں گرائنڈ کر لیں جس میں مٹروں کو اُبالا گیا تھا۔ گرائنڈ کی گئی پیسٹ میں چار کپ پانی شامل کر کے پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر باقی بچے مٹروں کو نمک اور املی کے پتوں کے ساتھ اس میں ڈال دیں ۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اگر آپ چاہیں تو مرضی کے مطابق اور پانی بھی شامل کر سکتے ہیں ۔

More From Matar