Matar Paneer Pulao Tips in Urdu - Matar Paneer Pulao Totkay

مٹر پنیر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Matar Paneer Pulao Recipe In Urdu

اجزاء:
چاول (اچھی قسم کے) آدھا کلو
بڑی پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک گٹھی
لونگیں دو عدد
کالی مرچیں آٹھ عدد
چھوٹی الائچی (دانے) چا ر الائچیاں
مٹر (چھلے ہوئے) 400گرام
پنیر(چوکور ٹکڑے کیے ہوئے) 225گرام
نمک حسب ذائقہ
انڈے (ابلے ہوئے سخت) دوعدد
گھی 225گرام
تیز پات چار پتے
بڑی الائچی ایک عدد
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
آلو درمیانہ(سلائس کیے ہوئے) 225گرام
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ٹماٹر (گولائی میں کٹے ہوئے) چارعدد
ہرا دھنیا (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
چاولوں کو اچھی طرح صاف کر کے آدھے گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ ایک پتیلی میں آدھا گھی ڈال کر آدھی پیاز ،تیز پات، لونگیں ،کالی مرچیں ،بڑی الائچی، دار چینی ،چھوٹی الائچی اور زیرہ اتنابھونیں کہ پیاز سنہری ہو جائے ۔ اب اس میں پسی ہوئی ہلدی کٹے ہوئے آلو، پنیر اور کٹی ہوئی ہری مرچ حسب ضرورت نمک شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں۔ آپ نے جو چاول بھگو رکھے ہیں انھیں نتھار کر دوسری پتیلی میں نمک اور آدھی پتیلی پانی ڈال کر چولہے پر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ آپ نے جو مصالحہ تیار کیا ہے اس میں گرم مصالحہ بھی ملا لیجئے۔ چاولوں کو اتنا ابالیے کہ آدھے گلے اور آدھے پکے ہوں ایک کنی پر اتار لیں۔ چاولوں میں سے سارا پانی نکال لیجئے اب چاولوں میں تیار کیا ہوا مصالحہ اس طرح سے ملائیے کہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں ۔ چاولوں کے اوپر کٹے ہوئے ٹماٹر، انڈے اور ہرا دھنیا ڈال کر اوپر سے پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے کر پتیلی کو اچھی طرح سے ڈھک کر دم پر رکھ دیجئے تاکہ چاول پوری طرح سے گل جائیں۔ پلاؤتیار ہونے پر باقی کے بچے ہوئے گھی میں پیاز ہلکی ہلکی سنہری کر کے اوپر سے چھڑ ک دیں۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید