Sada Matar Pulao Tips in Urdu - Sada Matar Pulao Totkay - Tip No. 2138

Urdu Totkay Sada Matar Pulao سادہ مٹر پلاؤ (Tip No. 2138) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sada Matar Pulao Recipe In Urdu

سادہ مٹر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2138

اشیاء:
چاول ایک کلو
مٹر سوا کلو
گھی ایک پاؤ
نمک دو چمچ
گرم مصالحہ دو چمچ
پیاز آدھ پاؤ
ترکیب:
چاول صاف کر کے تین مرتبہ دھو کر دو کلو پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں مٹر کے دانے نکال لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر گہرے بادامی رنگ کا کر لیجئے پھر اس میں دوکلو پانی ڈال دیجئے، نمک گرم مصالحہ اور مٹر کے دانے ڈال دیجئے مٹر کے دانے پہلے ہی تل لیجئے جب پانی کو تین جوش آئیں تو چاول ڈال دیجئے اور دیکھیں جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں چاول الٹ دیں اور اوون میں رکھیں پندرہ منٹ بعد اوون سے نکال کر ڈش میں الٹ دیں اور مہمانوں کو پیش کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao