Meat And Vegetable Asto Tips in Urdu - Meat And Vegetable Asto Totkay - Tip No. 1856

Urdu Totkay Meat And Vegetable Asto میٹ اینڈ ویجی ٹیبل اسٹو (Tip No. 1856) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Meat And Vegetable Asto Recipe In Urdu

میٹ اینڈ ویجی ٹیبل اسٹو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1856

اشیاء:
گوشت آدھا کلو(چربی صاف کر کے ایک انچ کے کیوبز کاٹ لیں)
ماش کی دال 225گرام
پالک آدھا کلو
پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
لہسن کے جوئے دو عدد(سلائس کاٹ لیں)
گاجر دو عدد(چھیل کر سلائس کاٹ لیں)
مکھن تین کھانے کے چمچے
زیتون کاتیل ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر(چھلکااتار لیں) 400(باریک چوپ کر لیں )
نمک ،سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ثابت لال مرچ دو عدد
زیرہ ،دھنیا پاؤڈر آدھا، آدھا چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
دال صاف کر کے اسے 5۔4گھنٹوں تک پانی میں بھگو دیں اس کے بعد پانی نتھار لیں۔ سوس پین میں زیتون کا تیل اور ایک کھانے کے چمچ مکھن کو درمیانی آنچ پر گرم کر کے اس میں گوشت ڈال کر گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کر یں۔ اس کے بعد فرائی کئے ہوئے گوشت کو چھنے کی مدد سے سوس پین سے باہر نکا لیں اور تیل اور مکھن کو سوس پین ہی میں رہنے دیں۔ سوس پین میں پیاز، لہسن اور گاجر ڈالیں اور نرم ہوجانے تک فرائی کر یں۔ ٹماٹر فرائی کیا ہوا گوشت نمک ،ثابت مرچ، سیاہ مرچ پاؤڈر، دال، زیرہ ،اتنا پانی ڈالیں کہ دال گل جائے۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ سوا گھنٹے تک پکائیں ۔ الگ فرائنگ پین میں مکھن گرم کر کے اس میں پالک ،دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر فرائی کر یں۔ دال کی گریوی اگر بہت خشک ہو جائے تو اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر کے گرم کر لیں۔ فرائی کی ہوئی پالک کو دال اور گوشت کی گریوی میں ڈال کر چمچہ چلائیں اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر چمچہ چلائیں۔ مزیدار میٹ اینڈ ویجی ٹیبل اسٹو تیار ہے۔ چاولوں کے ساتھ گر م گرم سرو کر یں۔

More From Chinese Food