Parathay Meethay Zafrani Tips in Urdu - Parathay Meethay Zafrani Totkay

پراٹھے میٹھے زعفرانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Parathay Meethay Zafrani Recipe In Urdu

اشیاء:
آٹا/ میدہ کلو
گھی 250ملی لیٹر
دودھ ایک لیٹر
بالائی 250گرام
الائچی خورد 10عدد
زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ
چینی/شکر کلو یا حسب ضرورت
ترکیب:
آٹا/ میدہ چھان لیجئے۔ دودھ کو چینی / شکر ڈال کر ابالیے اور گاڑھا کر کے اتار لیجئے۔ زعفران اور الائچی خورد پیس کر ملا دیجئے۔ آٹے/ میدے اور بالائی کو ملا لیجئے اور دودھ میں خوب گوندھیے۔ اس تیار شدہ آٹے کو آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد حسب خواہش چھوٹا یا بڑا پیڑا بنائیے اور بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈال دیجئے دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو، کانٹے کی مدد سے کچوک کر اتار لیجئے اور گرم گرم تناول فرمائیے۔

More From Sweet Choori, Meethi Roti, Meetha Paratha - مزید