Samosay Meethay Tips in Urdu - Samosay Meethay Totkay - Tip No. 2838

Urdu Totkay Samosay Meethay سموسے میٹھے (Tip No. 2838) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Samosay Meethay Recipe In Urdu

سموسے میٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2838

اشیاء:
میدہ 250گرام
چینی 150گرام
بادام کی گری 12عدد
پستہ چھ عدد
ناریل 25گرام
سوجی 100گرام
گھی 150ملی لیٹر یا حسب ضرورت
دودھ 100ملی لیٹر
الائچی سبز 8عدد
ترکیب:
میدے کو چھان کر اس میں 25ملی لیٹر گھی ملا کر اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر رکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں 50ملی لیٹر گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سوجی ڈال دیجئے۔ بادام ، پستہ ، ناریل اور سبز الائچی ڈال کر سوجی کو خوب بھونئے اور سوجی کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں چینی ڈال کر مزید تھوڑی دیر بھونئے اور پھر اتار کر رکھ لیجئے۔اب میدے کے پیڑوں کو روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ آدھے حصے میں تیار شدہ سوجی بھر کر اور دوسرا حصہ موڑ کر اوپر رکھتے ہوئے تکونی شکل کا سموسہ بنا لیجئے اور کناروں کو اچھی طرح بند کر دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ان سموسوں کو اس میں تل لیجئے۔ سموسوں کا رنگ بادامی ہوجائے تو نکال لیجئے۔ لذیذ میٹھے سموسے تیار ہیں۔

More From Snacks