Meethay Samosay Special Tips in Urdu - Meethay Samosay Special Totkay

میٹھے سموسے سپیشل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Meethay Samosay Special Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ 250گرام
گھی 150ملی لیٹر
چینی 150گرام
مربہ سیب 50گرام
مربہ گاجر 50گرام
بادام گری 15گرام
ناریل 15گرام
الائچی سبز 6دانے
کشمش 12دانے
پستہ 8دانے
دودھ حسب ضرورت
نمک چائے کا آدھا چمچہ
ترکیب:
میدے کو چھان کر اس میں چائے کا آدھا چمچہ نمک ملائیے اور پھر دودھ سے میدے کو سخت سخت گوندئیے۔ ایک کھانے والا چمچہ گھی بھی میدے میں ملا لیجئے اور اسے خوب گوندھ کر رکھ لیجئے۔ سیب اور گاجر کے مربے کے باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے بادام کی گریوں اور ناریل کو بھی کچھ دیر پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیجئے اور الائچی کے دانے نکال لیجئے۔ ان سب چیزوں کو سیب اور گاجر کے مربے میں ملا لیجئے اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل دیجئے۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا ئیے۔ اور گاڑھی گاڑھی چاشنی تیار کر لیجئے۔ چاشنی ٹھنڈی ہو جائے تو آدھی چاشنی رکھ لیجئے اور آدھی مربے کے آمیزے میں ملا دیجئے۔ اب گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پوریاں بیل لیجئے اور ان بچی ہوئی آدھی چاشنی کا لیپ کر دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد ہر پوری کے دو برابر ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ ایک ٹکڑے کو ہاتھ پر رکھ کر اس کے درمیان میں ایک چمچہ مربے والا آمیزہ رکھیے اور لپیٹ کر تکونہ سموسہ بنا کر رکھتے جائیے۔ سموسے سے کے کنارے اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ تلتے وقت کھل نہ جائے۔ اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی کڑ کڑا کر ان سموسوں کو بادامی رنگ کے تل لیجئے اور گرم گرم تناول فرمائیے۔

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks - مزید