Meethi Roti Tips in Urdu - Meethi Roti Totkay

میٹھی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Meethi Roti Recipe In Urdu

اشیاء: میدہ ایک کلو ملائی آدھ کلو زعفران ایک تولہ پستہ ایک چھٹانک چھوہارے ایک چھٹانک کھوپرہ ایک چھٹانک گھی ایک کلو قلا قند سوا کلو بادام ایک چھٹانک ترکیب: سب سے پہلے گھی ملائی اور قلا قند ملائیے اور اس میں میدہ ڈال کر ایک برتن میں اس کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ یہاں تک کہ یہ سب ایک جان ہو جائیں۔ اس کے بعد زعفران پیس کرملا دیں۔ اور سینی الٹے توے میں روٹی کی طرح ایک کاغذ پر پھیلا دیں اور ڈھانک پر رکھنے کے بعد نیچے اوپر دم آنچ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو اس کو نکال لیں اور میوے خوب باریک کاٹ کر اس پر چھڑک دیں۔ یہ روٹی اس قدر لذیذ ہوتی ہے کہ آپ کا دل بار بار اسے پکانے اور کھانے پر مائل ہوگا۔

More From Sweet Choori, Meethi Roti, Meetha Paratha - مزید