Meethi Tamatar Paneer Tips in Urdu - Meethi Tamatar Paneer Totkay - Tip No. 1430

Urdu Totkay Meethi Tamatar Paneer میتھی ٹماٹو پنیر (Tip No. 1430) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Meethi Tamatar Paneer Recipe In Urdu

میتھی ٹماٹو پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1430

اشیاء:
کم چکنائی والا 200گرام
تازہ میتھی ایک عدد میڈیم سائز بنڈل
ٹماٹر چار عدد میڈیم سائز
ادرک ایک عد د ایک انچ موٹی
لہسن چھ عدد پوتھیاں
پیاز دو میڈیم سائز
سبز مرچیں دو عدد تین عدد تک
تیل ایک ٹیبل سپون
کشمیری سرخ مرچ پسی ہوئی ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
آم چورن (خشک ) ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔پنیر کو آدھے انچ سائز کے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں۔
2۔میتھی کے پتوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں اور صاف کرنے کے بعد اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعد باریک باریک کتر لیں۔
3۔ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے کتر لیں ۔ ادرک ،لہسن اور پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، پیاز کو باریک باریک کتر لیں۔
4۔سبز مرچوں کو اچھی طرح دھو لیں، دھونے کے بعد ان مرچوں کے بیج نکال دیں، بیج نکالنے کے بعد ان کو ادرک اور لہسن کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔
5۔فرائی پین میں تیل ڈال کر تیل کو گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال دیں ۔ اب اس پیاز کو تین منٹ سے چار منٹ تک نرم اور براؤن کر یں۔
6۔پیاز کو فرائی کرنے کے بعد اس میں ادر ک لہسن اور سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ ان تینوں چیزوں کی پیسٹ ڈال دیں اس کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں ، نمک حسب ذائقہ ڈالیں ۔
7۔اس کے بعد اب اس میں جلدی سے کتری ہوئی میتھی کے پتے ڈال دیں اور ہلائیں اب اس کو نارمل حرارت پر چھ منٹ سے آٹھ منٹ تک پکائیں ، جب میتھی کے پتے مکمل طور پر پک جائیں اور خشک ہو جائیں تو اس وقت تک حرارت نارمل ہی رہنے دیں ۔
8۔اب اس میں کتری ہوئی ٹماٹر ڈال دیں۔ ٹماٹر ڈالنے کے بعد زیادہ حرارت پر دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں ، اس کے ساتھ ہی ہاف کپ پانی ڈال دیں ۔ اب سوس پین کو اوپر سے بند کر دیں اور تین سے چار منٹ تک بند رہنے دیں ۔
9۔اب اس میں ٹکڑے کیا ہو اپنیر اور خشک آم چورن ڈال دیں ، پنیر اور آم چورن ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکس کر لیں۔
10۔اب اس کے بعد حرارت بند کر دیں اورجلدی سے گرما گرم پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 230
پروٹین 11.2
چکنائی 12
کاربو ہائیڈریٹس 17.5
فائبر ز(ریشے) 1.1

More From Vegetable Dishes