Meethi Tikiyan Tips in Urdu - Meethi Tikiyan Totkay

میٹھی ٹکیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Meethi Tikiyan Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ ایک کپ
سوجی ڈیڑھ کپ
گھی دو کھانے کے چمچے
پسا ناریل آدھا کپ
کٹے ہوئے بادام دو کھانے کے چمچے
چینی پسی موٹی ایک کپ
میٹھا سوڈا چٹکی بھر
گھی تلنے کے لئے
دودھ گوندھنے کے لئے
ترکیب:
میدے میں تمام چیزیں ملا دیں۔ دودھ سے گوندھ لیں اچھی طرح مگر قدر ے سخت رہے ۔گوندھنے کے بعد آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔ چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ٹکیاں بنا لیں جو قدرے موٹی ہوں۔کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کر یں پھر آنچ ہلکی کر دیں۔ تمام ٹکیاں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائے تو ٹشو پیپر پلیٹ میں رکھ کر اتار لیں۔

More From Pakistani Sweet Dishes - مزید