Melon Ice Cream Tips in Urdu - Melon Ice Cream Totkay - Tip No. 2398

Urdu Totkay Melon Ice Cream میلن آئس کریم (Tip No. 2398) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Melon Ice Cream Recipe In Urdu

میلن آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2398

اشیاء:
چینی 2 1/1کپ
درمیانے سائز کا ایک خربوزہ حسب ذائقہ
پانی 2 1/1کپ
لائم جوس دو ٹی سپون
ترکیب:
درمیانے سائز کے سوس پین میں چینی اور پانی ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں۔ کہ چینی گھل جائے۔ تھوڑے تھوڑے وقفہ بعد چمچہ چلاتے رہیں۔ 234سنٹی گریڈ فارن ہیٹ پر پکائیں۔ کینڈی تھرما میٹر سے درجہ حرارت معلوم کر یں۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ چمچ سے ایک قطرہ ٹھنڈے پانی میں گرائیں اگر گولی سی بن جائے تو سمجھیں مواد تیار ہے۔ کمرہ کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لئے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ خربوزہ کا چھلکا اتار دیں۔ بیج نکال دیں۔ کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ خربوزے کی کیوبز اور لائم جوس گرائنڈ یا فوڈ پروسیسر پیوری کر یں۔ یہاں تک کہ نرم ہو جائیں۔ ان کومحفوظ رکھے ہوئے سیرپ میں ڈال دیں اور پھر آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں آئس بنا لیں۔ اس کو اگر فریزر میں فریز کرنا ہو تو وہی طریقہ استعمال کر یں جو اس سے کئی بار بنایا جا چکا ہے۔

More From Homemade Icecream