Memni Boti Kabab Tips in Urdu - Memni Boti Kabab Totkay

میمنی بوٹی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Memni Boti Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو(چھوٹی بوٹیاں)
ہری مرچ(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
ادرک، لہسن پیسٹ آدھا آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا (کٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پیاز(باریک) ایک عدد
دہی تین چمچے
ہری مرچ(باریک) 5۔4عدد
آٹا چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
چھوٹی بوٹیوں میں ہری مرچ ادرک ،لہسن، نمک، ہلدی ،گرم مصالحہ، دھنیا ،پیاز ،دہی، ہرا دھنیا اور آٹاملا لیں۔ تیل گرم کر یں اور اس کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔ جب گولڈن ہو جائے تونکال لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Meat Kebab Aur Gost Kabab - مزید