Methi Ki Kari Tips in Urdu - Methi Ki Kari Totkay - Tip No. 1730

Urdu Totkay Methi Ki Kari میتھی کی کری (Tip No. 1730) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Methi Ki Kari Recipe In Urdu

میتھی کی کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1730

اجزاء:
میتھی (کٹی ہوئی) کپ
ٹماٹر(درمیانہ سائز کے) تین عدد
سرسوں کاتیل دو چائے کے چمچ
زیرہ چائے کا چمچ
میتھی دانہ ثابت چائے کا چمچ
خشک ادرک پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ (پسی ہوئی) ذائقہ کے لئے
ترکیب:
میتھی کو تروتازہ کرنے کے لئے اسے رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں۔ اسے اچھی طرح دھو کر ایک ململ کے صاف کپڑے میں باندھ دیں۔ پھر اُسے ڈھانپ کر 24گھنٹے تک دھوپ یا کسی گرم جگہ پر رکھیں ۔ ٹماٹروں کو دھو کر کاٹ لیں۔ اور پھر گرائنڈ کر کے پیوری سی بنا لیں۔ پھر ایک برتن میں تیل گرم کر یں اور زیرہ اور میتھی دانہ ڈال کر جوش دیں۔ جب وہ کھولنے لگیں تو آنچ ہلکی کر کے ادرک پاؤڈر نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔ پھر اس آمیزہ میں دو کھانے کے چمچ پانی مکس کر دیں۔ ہلاتے ہوئے اس قدر فرائی کریں کہ پانی خشک ہو جائے۔ پھر اس میں ٹماٹر پیوری اور میتھی ڈال دیں۔ دو منٹ تک پکائیں تاکہ وہ گل کر گرائنڈ ہو جائے۔ اس کری کو چپاتیوں کے ساتھ پیش کر یں۔ میتھی اپنے ذائقہ اور مقوی اجزاء کے باعث شوگر کے مریضوں کی مستقل ساتھی ہے۔

More From Pakistani Sabzi