Methi Mutton Tips in Urdu - Methi Mutton Totkay

میتھی مٹن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Methi Mutton Recipe In Urdu

اشیاء:
بیف /مٹن گوشت ایک کلو
دہی ڈیڑھ پاؤ
پیاز درمیانہ دو عدد
لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ
ادرک کٹا ہوا تین چائے کے چمچ(اور ایک اچن کاٹکڑا لمبا کٹا ہوا)
ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
قصوری میتھی 4۔3کھانے کے چمچ
سرخ مرچ کٹی ہوئی دو چمچ یا حسب ذائقہ
تیل ڈیڑھ کپ
ترکیب:
سب سے پہلے تیل کو گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کر لیں ۔ اب اس میں گوشت کو ڈال لیں اور درمیانی آنچ پر اس کو بھی فرائی کر یں۔ جیسے ہی گوشت کا رنگ بدلے اس میں لہسن ڈال دیں اور دو منٹ اسی طرح فرائی کر یں۔ اب اس میں ادرک جو کٹا ہوا ہے ڈال دیں اور اس کو بھی اسی طرح کچھ دیر فرائی کر یں۔ اب اس میں ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر نمک اور کٹی ہوئی مرچ ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے۔ گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔ اب اس کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب گوشت تیل چھوڑ دے تو اس میں میتھی دھو کے ڈالیں اور بھون لیں۔ اب اس میں آپ کو جتنا گاڑھا سالن درکار ہو اتنا پانی ڈال دیں اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر 15منٹ تک دم پر رکھ دیں اورپھر گرما گرم تندور کی روٹی اور نان کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید