Methi Wali Machli Tips in Urdu - Methi Wali Machli Totkay - Tip No. 1442

Urdu Totkay Methi Wali Machli میتھی والی مچھلی (Tip No. 1442) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Methi Wali Machli Recipe In Urdu

میتھی والی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1442

اشیاء:
مچھلی کا گوشت چار عدد سلائس (ہڈی کے بغیر)
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
میتھی کے پتے ایک عدد میڈیم سائز بنڈل
ادرک ایک عدد ٹکڑا
لہسن تین سے چار عدد پوتھیاں
آم(کچا) ایک عدد میڈیم سائز
ٹماٹر ایک عدد میڈیم سائز
سبز مرچیں تین سے چار عدد تک
پیاز تین سے چار عدد تک
تیل دو ٹیبل سپون
رائی کے بیج ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔مچھلی کے سلائس کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھولیں، دھونے کے بعد ایک انچ کے سائز کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑے بنانے کے بعد ان پر لیمن جوس اور نمک چھڑک دیں۔
2۔میتھی کے پتوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں۔ ادر ک ،لہسن دونوں کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اچھی طر ح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اس کی گٹھلی نکال دیں۔
3۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے ٹکڑے بنا لیں۔ سبز مرچوں کو اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں ، بیج نکالنے کے بعد اچھی طرح سے ٹکڑے بنا لیں۔ سبز پیاز کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے اس کے سبزپتوں کے ساتھ باریک باریک کاٹ لیں ۔
4۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں، جب تیل گرم ہو جائے تواس میں رائی کے بیج ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں جب رائی کے دانے اچھی طرح سے فرائی ہو جائیں تو اس کے بعد اب اس میں کتری ہوئی ادرک اور لہسن ڈال دیں، ڈالنے کے بعد ایک منٹ تک فرائی کر یں۔
5۔اس کے بعد اب اس میں کتری ہوئی سبز پیاز ڈال دیں پیاز ڈالنے کے بعد زیادہ حرارت پر فرائی کریں جب پیاز اچھی طرح سے فرائی ہو کر براؤن ہو جائے تو اس میں میتھی کے پتے سبز مرچیں ڈال دیں دونوں چیزیں ڈالنے کے بعد دو منٹ تک پکائیں پکاتے وقت ساتھ ساتھ اچھی طرح سے ہلائیں تاکہ مصالحہ اور میتھی کے پتے اور سبز مرچیں اچھی طرح سے مکس ہو جائیں ۔ اس کے بعد اب اس میں ٹکڑے کیا ہوا ٹماٹر اور ٹکڑے کیا ہوا کچا آم ڈال دیں ، دونوں چیزوں کے ساتھ ہی ایک کپ پانی ڈال دیں، پانی ڈالنے کے بعد چھ منٹ سے آٹھ منٹ تک اچھی طرح پکائیں ، پکانے کے ساتھ ساتھ اچھی طرح سے ہلائیں تاکہ ٹماٹر اور آم اچھی طرح سے مکس ہو جائیں۔
6۔اس کے بعد اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے(لیمن جوس اور نمک لگے ہوئے) ڈال دیں ، ٹکڑے ڈالنے کے بعد اب اس میں حسب ذائقہ نمک ڈال دیں ، نمک ڈالنے کے بعد اس سوس پین کو اچھی طرح بند کر دیں، بند کرنے کے بعد نارمل حرارت پر تین منٹ سے چار منٹ تک پکائیں۔
7۔اس کے بعد اب آپ اس ڈش کو گرما گرم کھانے کے لئے پیش کر سکتے ہیں، اس ڈش کو پیش کرنے کے لئے صاف سفید پلیٹ استعمال کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 135
پروٹین 9.2
چکنائی 2.5
کاروہائیڈریٹس 9.5
فائبر ز(ریشے ) 1.2

More From Machli Ke Pakwan