Mexican Mochar Cream Tips in Urdu - Mexican Mochar Cream Totkay

میکسیکن موچا کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mexican Mochar Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
ہاف اینڈ ہاف ایک کپ
سیمی سویٹ چاکلیٹ ایک اونس
چینی 3/2کپ
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
کافی پاؤڈر دو ٹی سپون
انڈوں کی زردیاں چار عدد
مکھن ایک ٹیبل سپون
کاہلیوا دو ٹیبل سپون
ترکیب:
درمیانے سائز کے سوس پین میں ہاف اینڈ ہاف اور کافی پاؤڈر ملائیں۔ چاکلیٹ چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کافی کے آمیزے میں شامل کر دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ چاکلیٹ گھل جائے۔ اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ بڑے پیالے میں انڈوں کی زردیاں اور چینی پھینٹیں حتیٰ کہ وہ لیموں کے رنگ کی ہو جائیں۔ چاکلیٹ کا کپ آمیزہ پھینٹتے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں اور ہلائیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے مکھن ڈال دیں ایک پر دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈا کریں۔ اس میں پھینٹی ہوئی کریم اور کا ہلیوا ملا دیں۔ آئس کریم کنستر میں انڈیل کر جما ئیں۔

More From Homemade Icecream - مزید