Mexican Vegetable Rice Tips in Urdu - Mexican Vegetable Rice Totkay - Tip No. 3066

Urdu Totkay Mexican Vegetable Rice میکسیکن ویجیٹیبل رائس (Tip No. 3066) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mexican Vegetable Rice Recipe In Urdu

میکسیکن ویجیٹیبل رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3066

اجزاء:
چاول کلو
پیاز ایک عدد
لہسن تین جوے(پسا ہوا)
پیاز دو عدد(لمبائی کے رخ کٹی ہوئی)
بند گوبھی ایک کپ
شملہ مرچ ایک عدد(لمبائی کے رخ کٹی ہوئی)
ٹماٹر ایک عدد(بڑے سائز کا)
سویا سوس دو چائے کے چمچ
تیل چھ کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور باریک کٹے ہوئے پیاز کو تھوڑی دیر فرائی کر یں۔ اس میں لہسن ملائیں اور دومنٹ تک دو بارہ فرائی کر یں۔ اس کے بعد چاول ملا کر حسب ضرورت پانی ڈالیں اور نمک شامل کر کے برتن کو ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ایک کھلے برتن میں آئل گرم کر یں اور لمبائی کے رخ کٹے ہوئے پیاز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔ پیاز کو آئل سے نکال لیں اور اسی تیل میں بند گوبھی کو دومنٹ کے لئے فرائی کر یں۔ بند گوبھی کو بھی نکال لیں اور اسی تیل میں شملہ مرچ کو ایک منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ شملہ مرچ کے ساتھ ہی ٹماٹر، سویا سوس، سرخ مرچ اور نمک ملا دیں۔ اب فرائی کئے ہوئے پیاز، بندگوبھی اور چاول بھی اس میں شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal