Mirchi Fish Tips in Urdu - Mirchi Fish Totkay - Tip No. 1478

Urdu Totkay Mirchi Fish مرچی فش (Tip No. 1478) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mirchi Fish Recipe In Urdu

مرچی فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1478


اشیاء:
مچھلی ایک کلو
نمک آدھ چمچ
ہری مرچ دو کپ
سرکہ ایک چمچ
کارن فلور تھوڑا سا
بیکنگ پاؤڈر دو چمچ
گھی چار چمچ
میدہ دو چمچ
چینی ایک چمچ
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں۔ میدہ نمک اور سرکے کا آمیزہ بنائیں اور مچھلی پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ ایک گھنٹے بعد مچھلی کو پانی میں ابال لیں۔ اب گھی گرم کر یں اور اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر مچھلی تل لیں۔ مچھلی اور مرچوں کو نکال لیں۔ بیکنگ ٹرے میں چاروں طرف کارن فلور چھڑکیں اور مچھلی اور مرچیں اس میں ڈال دیں۔ اب باقی بچا نمک ،سرکہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر کو آپس میں ملائیں اور مچھلی کے اوپر لگا کر مچھلی کو بیک ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلٹتے رہیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ لیجئے مرچی فش تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan