Mix Fruit Mulba Tips in Urdu - Mix Fruit Mulba Totkay - Tip No. 2086

Urdu Totkay Mix Fruit Mulba مکس فروٹ مالبا (Tip No. 2086) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mix Fruit Mulba Recipe In Urdu

مکس فروٹ مالبا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2086

اشیاء:
TUC بسکٹ دو عدد (ہاف رول)
Candy بسکٹ دو عدد(ہاف رول)
مکس فروٹ ایک ٹن پیک
چینی چار کھانے کے چمچے
مکھن 250گرام
کریم چیز 250گرام
دہی کپ
ترکیب:
مکھن کو پگھلا لیں۔ TucاورCandy بسکٹ کو توڑ کر باریک چورا کر لیں۔ اب انگلیوں سے بسکٹ کے چورے اور مکھن کو مکس کر لیں۔ اب انگلیوں سے بسکٹ کے چورے اور مکھن کو مکس کر لیں۔ فروٹ ٹن میں موجود سیرپ ڈال کر چورے کو آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ آمیزے کو ایک چکنے کیے ہوئے سانچے میں ڈال کر ہاتھ سے دبادبا کر Baseبنا لیں۔ دہی، کریم، چیز اور چینی ملا کر گرائنڈ کر کے بسکٹ کے Baseپرڈالیں اس کے بعد مکس فروٹ کی تہہ لگائیں۔ اب باقی بچاہوا کریم، چیز کا آمیزہ ڈال کر تھوڑی دیر سیٹ ہونے دیں۔ (تقریباََایک گھنٹہ فریزر میں رکھیں)(نوٹ: اس کے لئے ایک ایسا سانچا استعمال کر یں جو کھل سکتا ہو کیونکہ اس کو الٹنے سے اس کی شکل عجیب سی لگنے لگے گی اور اس کو جتنا ٹھنڈا کھائیں گے اتنا ہی مزے دار لگے گا)۔

More From Bachon Ke Pakwan