Achar Sabziyan Mili Juli Tips in Urdu - Achar Sabziyan Mili Juli Totkay - Tip No. 1230

Urdu Totkay Achar Sabziyan Mili Juli اچار سبز یاں (Tip No. 1230) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Sabziyan Mili Juli Recipe In Urdu

اچار سبز یاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1230

اشیاء:
آلو 250 گرام
گاجر 250گرام
بینگن 250گرام
گوبھی 50 2گرام
کلونجی 50 گرام
رائی 50 گرام
میتھرے 50 گرام
خشک دھنیا 50 گرام
سفید زیرہ 50 گرام
سیاہ زیرہ 50گرام
سرخ مرچ ثابت 250گرام
لہسن 125گرام
کچی املی 375 گرام
تیل ایک کلو گرام
نمک حسب پسند
ترکیب:
سب سے پہلے تمام سبزیوں کو اچھی طرح سے دھو کر چھلکے سمیت ہی کاٹ کر ان کے ٹکڑے بنا کر رکھ لئے جائیں اور پھر املی کو چھیل کر سل پر باریک پیس لیا جائے اور اس میں نمک اور سرخ مرچ بھی پیس کر ملا دی جائے۔ سبزیوں کے ٹکڑے کو پسی ہوئی املی میں ڈال دیں اور ٹکڑوں کو اچھی طرح سے لگا دیں ۔ تمام مصالحہ جات کو توے پر تھوڑی دیر تک بھون کر باریک پیس لیا جائے اور سبزی کے ٹکڑوں میں ڈال دیا جائے۔ ان تمام اشیا کو ایک بڑے مرتبان میں ڈال کر ڈھکنا بند کر دیا جائے اور مرتبان کو دو دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیا جائے۔ ایک کڑاہی میں سوسرں کا تیل ڈال کر چولحے پر چڑھا دیں اور اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ متیھرے کے تین چار دانے تھوڑی سی سرخ مرچیں اور لسہن کے چار پانچ جوئے چھیل کر ڈال دئیے جائیں ۔ تیل کڑکڑا جائے تو مصالحے ملی ہوئی سبز یوں کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں ۔ چند منٹ تلنے کے بعد اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہو جائے تو اس اچار کو مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیا جائے اور حسب ضرورت چمچ سے نکال کر استعمال کر یں۔ بہت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور نہایت ہی مزیدار اچار ہو تا ہے جو کھانے کے ساتھ بہت چٹخارے دار ثابت ہو تا ہے۔

More From Pickle