Dahi Main Paki Hui Mili Juli Sabziyan Tips in Urdu - Dahi Main Paki Hui Mili Juli Sabziyan Totkay - Tip No. 1197

Urdu Totkay Dahi Main Paki Hui Mili Juli Sabziyan دہی میں پکی ہوئی ملی جلی سبزیاں (Tip No. 1197) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Main Paki Hui Mili Juli Sabziyan Recipe In Urdu

دہی میں پکی ہوئی ملی جلی سبزیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1197

اجزا:
درمیانہ آلو تین عدد
لونگ چار عدد
گاجریں دو عدد
گوبھی کٹی ہوئی آدھا کپ سے تھوڑی زیادہ
شملہ مرچ ایک عدد بڑی
مٹر کے دانے ایک کپ
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
تیز چھوٹی سبز مرچیں دس عدد
پکانے کا تیل ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا باریک کٹاہوا دو چائے کے چمچ
ثابت سرسوں چھ پانچ دانے
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
تیاری :
آلو گاجریں دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔شملہ مرچ اور گوبھی کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔دہی کو پھینٹ کر کٹاہوا دھنیا اور دوہری مرچیں شامل کر دیں۔ سفید زیرہ اور آٹھ ہری مرچیں پیس لیں۔
ترکیب:
تمام کٹی ہوئی سبزیوں کو ایک بڑے پیالے میں اکٹھا کریں اور ہلدی نمک پسا ہوا زیرہ اور پسی ہوئی سبز مرچیں سبزیوں میں ملا دیں ۔ اب ایک سوس پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کریں اور چاروں لونگیں تیل میں کڑاکڑالیں ۔ کٹی ہوئی سبزیوں کا پیالہ بہت احتیاط سے چمچ سے کڑکڑاتے ہوئے تیل میں ڈال دیں۔ سبزیوں میں اپنا پانی کا فی ہوتا ہے اس لئے پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔ جونہی سبزیوں میں ابال آنے لگے آنچ ہلکی کر کے سوس پین کو ڈھک دیں۔ دس منٹ پکنے دیں ۔ اب دیکھیں کہ سبزیا ں نرم ہو گئی ہیں تو دہی جس کو پھینٹ کر دھنیا اور کٹی ہوئی سبز مرچیں ملائی گئی تھیں ۔ اسے سبزیوں پہ پھیلا کر کالی مرچ کا چمچ چھڑک دیں اور چند منٹ کے لئے مزید ڈھک دیں۔ ثابت سوسوں کے دانے کڑاکڑا کر سبز یوں کو بگھار دیں۔ بہت مزید ار دہی کے ذائقے والی ملی جلی سبزیوں کا سالن تیار ہے۔

More From Vegetable Dishes