Mixed Sabziyan Tips in Urdu - Mixed Sabziyan Totkay - Tip No. 1725

Urdu Totkay Mixed Sabziyan مسکڈ سبزیاں (Tip No. 1725) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mixed Sabziyan Recipe In Urdu

مسکڈ سبزیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1725

اجزاء:
مشروم (کھمبی) دس عدد
فارس بین 50گرام
مٹر کپ
بیبی کارن 100گرام
گاجر ایک عدد(چھوٹی)
تازہ گوبھی (کٹی ہوئی) ایک کپ
ٹماٹر (پکے ہوئے) دو عدد(بڑے)
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن(کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ادرک (کٹا ہوا) چائے کا چمچ
ہری مرچ(کٹی ہوئی) چائے کا چمچ
نمک چائے کا چمچ
کالی مرچ چائے کا چمچ
ترکیب:
مشرومز کو دو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ بین اور گاجر کی کیوبز بنا لیں۔ بیبی کارن ٹکڑوں کی صورت میں کاٹیں۔ سبزیوں کو دو کپ پانی میں اس قدر اُبالیں کہ وہ نرم ہو جائیں پھر پانی سے نکال کر سٹاک محفوظ کر لیں۔ گوبھی کو ایک کپ پانی میں مقشر کر کے خشک کر لیں۔ ٹماٹر وں کو بھی مقشر کر لیں اور بلینڈ کر کے پیوری سی بنا لیں۔ آئل کو ایک کڑ اہی میں گرم کریں اور اس میں لہسن ،ادرک اور ہری مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکنے دیں۔ پھر تمام سبزیاں اس میں شامل کر یں اور محفوظ کردہ سٹاک تقریباََ ایک کپ کے برابر ڈال لیں۔ اسے پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر اس میں پیوری بھی شامل کر لیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔ گرم گرم پیش کر یں، ابلے چاولوں یا چپاتیوں کے ساتھ زیادہ اچھی لگیں گی۔

More From Vegetable Dishes