Mongolian Chicken Tips in Urdu - Mongolian Chicken Totkay - Tip No. 5958

Urdu Totkay Mongolian Chicken منگولین چکن (Tip No. 5958) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Chinese in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mongolian Chicken Recipe In Urdu

منگولین چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5958

 ایک درمیانے سائز کے پیالے میں چکن کی یخنی، ہوائزن سوس، اویسٹر اور سویا سوس، چینی اور لال مرچ ڈال کر تھوڑا سا پھینٹیں اور پیالہ ایک طرف رکھ دیں۔
ایک برتن میں چکن سٹرائپس رکھ کر ان پر کارن فلور اچھی طرح لگا دیں۔
 ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن فرائی کرلیں۔ جب چکن کا رنگ سنہری ہو جائے تو اسے تیل سے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ فالتو چکنائی اس میں جذب ہو جائے۔
 ایک اورپین یا کڑاہی میں دو چمچ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور پھر اس میں لہسن، پیاز اور ہرا پیاز ڈال کر سوتے کریں اور ساتھ ہی نمک اور کالی مرچیں ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہو جائیں۔ اب ان سبزیوں کو بھی تیل سے نکال لیں۔
 سوس تیار کرنے کے لئے سوس کا آمیزہ کڑاہی میں ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اب ایک بڑی اور گہری ڈش میں چکن رکھ کر اس پر سوس انڈیلیں ، اور پیاز بھی شامل کر دیں انہیں اچھی طرح مکس کریں۔یہ مزیدار ڈش سفید چاولوں کے ساتھ پیش کی جاسکتی ہے۔

More From Chicken Chinese