Aloo Mongray Tips in Urdu - Aloo Mongray Totkay

آلو مونگرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Mongray Recipe In Urdu

اشیاء:
مونگرے (چھوٹے یا لمبے) آدھ کلو
آلو ایک پاؤ
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
پیاز ایک پاؤ
ٹماٹر آدھ پاؤ
نمک حسب پسند
ہلدی حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
مونگرے چھوٹے ہوں توان کی اوپر کی ڈنڈیاں کاٹ لی جائیں۔ اگر بڑے ہوں تو ڈنڈیاں اور سرے کاٹ کر ذرا لمبے کاٹ کر رکھ لیں۔ آلو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز بادامی کر لیں۔ نمک ، ہلدی اور سرخ مرچیں ڈال کر مصالحہ بنا لیں۔ جب مصالحہ اچھی طرح بھون جائے تو مونگرے ڈال دیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب مونگرے تھوڑے سے گل جائیں تو آلو ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب مونگرے اور آلو گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب گھی نکل آئے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ کے بعد اتارلیں۔ نہایت مزیدار لگتے ہیں۔

More From Potato - مزید