Achar Moli One Tips in Urdu - Achar Moli One Totkay - Tip No. 1231

Urdu Totkay Achar Moli One ٓاچار مولی (Tip No. 1231) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Moli One Recipe In Urdu

ٓاچار مولی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1231

اشیاء:
مولی دو کلوگرام
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ تھوڑی سی
ہلدی تھوڑی سی
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
مولیاں بغیر پتے دو کلو گرام لے کر ان کو خوب اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور خشک کر لیں۔ جب اچھی طرح سے خشک ہو جائیں تو ان کی لمبی لمبی قاشیں کاٹ لی جائیں اور کسی مرتبان میں ڈالتے جائیں ۔ اس کے اوپر نمک سرخ مرچ اور تھوڑی سی ہلدی ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ہلائیں ۔ مرتبان کا ڈھکن بند کر کے رکھ دیا جائے ۔ دو تین دن کے بعد اچار تیار ہو جائے گا اور جب اچار تیار ہو جائے تو اس میں تیل حسب ضرورت ڈال دیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور اچار تیار ہو گا جو کہ کھانے میں بہت چٹخارے دار ہوتا ہے۔

More From Pickle