Mooli Palak Tips in Urdu - Mooli Palak Totkay - Tip No. 2919

Urdu Totkay Mooli Palak مولی پالک (Tip No. 2919) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mooli Palak Recipe In Urdu

مولی پالک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2919

اشیاء:
پالک ایک کلو
پیاز آدھ پاؤ
مولی آدھ کلو
گھی تین چھٹانک
ہری مرچ چار عدد
گرم مصالحہ ڈیڑھ ٹی اسپون
نمک حسب پسند
ہلدی حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
ترکیب:
مولی چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور اس کے گول گول قتلے کاٹ لئے جائیں۔ پالک کو باریک کاٹ کر اچھی طرح کھلے پانی میں کئی مرتبہ دھوئیں اور نچوڑ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز میں سرخ کر لیں۔ اور نمک، مرچ اور ہلدی ڈال کر مصالحہ بنا لیں۔ اس مصالحے میں مولی کے قتلے ڈال کر بھونیں۔ پانی کا ہلکا چھینٹا بھی دیتی جائیں۔ دس منٹ کے بعد پالک ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔ جب مولی اور پالک گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو خوب اچھی طرح بھونیں۔ گھی نکل آئے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی۔

More From Vegetable Dishes