Moong Ki Daal Ka Halwa 1 Tips in Urdu - Moong Ki Daal Ka Halwa 1 Totkay

مونگ کی دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Moong Ki Daal Ka Halwa 1 Recipe In Urdu

اشیاء:
مونگ کی دال 250گرام
چینی 250گرام
دودھ 500ملی لیٹر
گھی 150ملی لیٹر
بادام اور چاروں مغز ایک بڑا چمچہ
سبز الائچی چھ عدد
پستہ 20گرام
کشمش 2چمچی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
رات کو دال صاف کر کے کھلے منہ کے برتن میں بھگو دیجئے۔ صبح کو چھلکا اتار کر نیم پانی میں دھو لیجئے۔ پھر سل پر باریک پیس لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے پیس کر ڈالیے اور بھون لیجئے۔ پھر دال ڈال کر بھونئے۔ دودھ کا چھینٹا دیتے جائیے۔ بادامی رنگ کی ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ آنچ دھیمی رکھیے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے، دانہ مر جائے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر دال میں جذب ہوجائے تو دودھ اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ بادام اور چاروں مغز بھی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ دھیمی رکھیے۔ دودھ خشک ہو جائے، بالائی جذب ہو جائے۔ شیرہ خشک ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال دیجئے۔
فرائی پین میں پسی ہوئی زعفران ، ناریل کے ٹکڑے ، پستہ اور کشمش ذرا سے گھی میں تل کر ڈال دیجئے اور چند منٹ کے لئے دم پر لگا دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام، پستہ اور کشمش حلوے کی سطح پر سجا دیں۔ دو چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے۔ گل جائیں تو باریک کتر کر حلوے پر سجا دیجئے۔

More From Moong Dal - مزید