Kachay Murgh Ki Mughlai Biryani Tips in Urdu - Kachay Murgh Ki Mughlai Biryani Totkay - Tip No. 2074

Urdu Totkay Kachay Murgh Ki Mughlai Biryani کچے مرغ کی مغلئی بریانی (Tip No. 2074) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kachay Murgh Ki Mughlai Biryani Recipe In Urdu

کچے مرغ کی مغلئی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2074

اشیاء:
مرغی 1کلو
فلک باسمتی رائس ایک کلو(پانی میں بھگو دیں)
پیاز(درمیانی ) چار عدد
لہسن، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ پانچ عدد
ٹماٹر(گرائنڈکئے ہوئے) کپ
دہی ایک کپ
پو دینہ (باریک کٹا ہوا) ایک کپ
سبز الائچی تین عدد
انڈے چار عدد(ابلے ہوئے)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
ہلد ی پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیاپا ؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
جائفل جاوتری چائے کا چمچہ
ثابت گرم مصالحہ مکس کھانے کا چمچہ
خشک آلو بخارا تین عدد
کھوپرا دو چائے کے چمچے
خشخاش(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
لیموں ایک عدد
تیل ایک کپ
زرد رنگ چائے کا چمچہ
نیم گرم دودھ کپ
چاول ابالنے کے لئے:
نمک حسب ذائقہ
سبز الائچی دو عدد
لیموں (سلائس کا ٹ لیں) ایک عدد
سفید زیرہ چائے کا چمچہ
لونگ چار عدد
دار چینی انچ کا ٹکڑا
بگھار کے لئے:
پو دینہ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ(چوپ کر لیں) تین عدد
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
سفید زیرہ چائے کا چمچہ
سبز الائچی ایک عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
مرغی کو دھو کر چھلنی میں رکھ د یں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز لال کر کے نکال لیں اور ہاتھ سے مسل کر توڑ لیں، سبز الائچی ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، جائفل جاوتری ثابت گرم مصالحہ مکس ، خشک آلو بخارا، کھوپرا ، خشخاش، ٹماٹر، ادرک، لہسن ، لال پیاز، دہی ، ہری مرچ، پودینہ شامل کر لیں لیموں نچوڑ کرتیل بھی شامل کر دیں۔ اب اس مصالحے میں مرغی ڈال کر میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ چاول ابالنے کے لئے ایک بڑی دیگچی میں پانی رکھیں اورا س میں نمک، سبز الائچی، لیموں، سفید زیرہ، لونگ اور دار چینی ڈال دیں۔ پانی ابلنے پر اس میں فلک باسمتی رائس ڈالیں اور جب دو کنی رہ جائیں تو پانی نتھار کر چاول چھلنی میں نکال لیں۔ دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل پھیلا کر مرغی بمعہ میرینیشن پھیلا کر ڈالیں۔ اس کے اوپر ابلے ہوئے انڈے آدھے آدھے کاٹ کر رکھ دیں اوپر سے تمام چاول پھیلا دیں۔ ایک فرائنگ پین میں بگھارکے لئے تیل گرم کر یں اور باریک کترے ہوئے پیاز ڈالیں۔ جب پیاز ہلکا براؤن ہو تو سبز الائچی اور زیرہ ڈالیں۔ ایک منٹ بعد ہری مرچ اور پودینہ ڈالیں۔ اتنی دیر میں پیاز براؤن ہو جائے گی۔ فرائنگ پین کو چولہے سے ہٹا لیں اور گرم گرم بگھار چاولوں کے اوپرپھیلا دیں ۔ دودھ میں زرد رنگ حل کر یں اور 2-2کھانے کے چمچے فاصلے سے ڈالتے جائیں۔ چولہے پر توار کھ کر آنچ تیز کر یں اور پتیلی اوپر رکھ دیں۔ خیال رہے کہ تمام طرف سے آنچ یکساں ہو دس منٹ تک تیز آنچ پر رکھیں۔ جب پکنے کی آواز آنے لگے تو آنچ ہلکی کر کے 35-40منٹ تک دم پر پکائیں۔ پکنے کے دوران ڈھکن مضبوطی سے بند رکھیں۔ نہایت خوش ذائقہ، خوشبو دار کچے مرغ کی مغلئی بریانی تیار ہے۔ سرو کر تے ہوئے ڈش کے اوپر چند پتے تازہ پو دینے کے رکھ دیں۔

More From Biryani Aur Pulao