Mughlai Tikkay Tips in Urdu - Mughlai Tikkay Totkay - Tip No. 3208

Urdu Totkay Mughlai Tikkay مغلائی تکے (Tip No. 3208) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mughlai Tikkay Recipe In Urdu

مغلائی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3208

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
سرخ مرچ دس عدد
دھنیا ایک چمچ
گھی ایک چھٹانک
دہی ایک پاؤ
لونگ 8عدد
خشخاش ایک تولہ
خشک انجیر ایک چھٹانک
پیاز ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
کالا زیرہ ، کالی مرچ 6ماشے
کلونجی چھ ماشے
بھنے ہوئے چنے حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کے پارچوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ انجیر، گرم مصالحہ کلونجی، ادرک، خشخاش ، چنے، دال، لال مرچ ،دھنیا اور گھی میں تلی ہوئی پیاز کو پیس لیں اور اس مرکب کو دہی میں ملا کر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملئے اور ان کو سیخوں پر چڑھا کر رکھ لیں۔ اب کوئلے جلائیں اور پارچوں کو پختہ کر یں۔ اس دوران میں پگھلا ہوا گھی ان پر ملتے رہیں۔ جب تکے خوب سرخ ہو جائیں تو انہیں آگ پر سے اتار لیں۔

More From Kebab Aur Tikka