Mungchian Tips in Urdu - Mungchian Totkay - Tip No. 3282

Urdu Totkay Mungchian مرگچیاں (Tip No. 3282) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mungchian Recipe In Urdu

مرگچیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3282

اشیاء:
مونگ کی دال آدھا پاؤ
لہسن چھ جوئے
ہرا دھنیا ایک گڈی
زیرہ ہلدی آدھا چمچ
پیاز دو عدد
گھی تہائی کپ
زیرہ ہلدی آدھا چمچ
نمک مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
چار پانچ گھنٹے کے لئے دال بھگو دیں جب وہ خوب بھیگ جائے تو سل پر باریک پیس لیں۔ پسی ہوئی دال میں نمک، زیرہ اور مرچیں حسب پسند شامل کر لیں۔ ایک ٹرے میں اس مرکب کی چھوٹی چھوٹی گولیاں سی بنا کر رکھ لیں اور انہیں سکھا لیں، جب سوکھ جائیں تو انہیں ایک ڈبے میں رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں پیازکے لچھے سرخ کرکے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ اب بقیہ مرچیں، ہلدی، دھنیا، لہسن اور پیاز پیس لیں۔ گھی میں تھوڑی سی پیاز ڈال کر یہ مصالحہ خوب بھونیں۔ منگوچیاں اس میں شامل کر لیں۔ گلنے کے موافق پانی ڈال کر منگوچیوں کو سرخ کر یں۔ ہلکا ہلکا شوربہ بھی رکھ لیں۔ ہرا دھنیا کتر کر ڈال دیں۔ کھانے کے وقت ڈونگوں میں پیش کر یں۔

More From Pulses Lentils