Aam Ka Murabba Tips in Urdu - Aam Ka Murabba Totkay - Tip No. 571

Urdu Totkay Aam Ka Murabba آم کا مربہّ (Tip No. 571) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aam Ka Murabba Recipe In Urdu

آم کا مربہّ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 571


ٓٓٓآم کا مربہ تیار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار شدہ لیکن کچے آم منتحب کریں ان کو اچھی طرح صاف کر کے چھیل لیں اور گودے کو مناسب ٹکڑوں میں کاٹ کر گٹھیاں ضائع کر دیں۔ آم کی تیار شدہ قاشوں کو نمک کے چار فیصد محلول میں ڈالتے جائیں تاکہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہونے پائے۔ آم (تیار شدہ قاشیں) تین سری، پانی ایک سیر، کھانڈ تین سیر، سٹرک ایسڈ چار گرام۔
ترکیب:۔
کھانڈ سٹرک ایسڈ اور پانی کو ایک کیتلی میں ڈال کر گرم کریں جب کھانڈ حل جا جائلے تو اسے ململ کے کپڑے سے گذار کر صاف شربت حاصل کر لیں۔ شربت کو دوبارہ آگ پر رکھیں اور اس میں آم کی تیار قاشیں شامل کر کے اتنا پکائیں کہ اس کا درجہٴ حرارت ۲۲۴ فارن ہیٹ ہو جائے تو اسے آگ سے اتار لیں۔ رات بھر پڑا رہنے دیں۔ دوسرے دن پھر اس کو گرم کر کے اس کا درجہ حرارت ۲۲۴ ہیٹ رہ جائے تو اسے جراثیم سے پاک مرتبان میں بھر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba