Murabba Adrak One Tips in Urdu - Murabba Adrak One Totkay

مربہ ادرک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Adrak One Recipe In Urdu

اشیاء:
ادرک آدھاکلو گرام
چینی دو کلو گرام
زعفران ایک ماشہ
روح کیوڑہ ایک چھٹانک
گلابی سجی دو ماشہ
لیموں کا رس ایک چھٹانک
چوکیہ سہاگہ دو ماشہ
چونا پان والا ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
سب سے پہلے ادرک کو اچھی طرح سے چھیل کر اس کے ٹکڑے کر لئے جائیں اور پھر چونے میں پانی ملا کر ادرک کے ٹکڑے ایک پہر تک اس میں پڑے رہنے دئیے جائیں ۔پھر اس میں سے نکال کر حسب اندازہ پانی ڈال کر سجی، چینی اور سہاگہ سمیت آگ پر رکھ دیں اور گل جائے تو ادرک نکال کر ایک کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ پانی اچھی طرح سے اور مکمل طور پر خشک ہو جائے۔ اس کے بعد شیرے کا قوام درست کر کے زعفران روح کیوڑہ لیموں کا رس ڈال کر ادرک بھی شامل کر لیا جائے اور تھوڑی دیر آگ پر رکھ کر اتار لیا جائے۔ اور جب ٹھنڈا ہو جاے تو کسی مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت بخش مربہ ادرک ہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید