Adrak Ka Murabba Tips in Urdu - Adrak Ka Murabba Totkay

ادرک کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Adrak Ka Murabba Recipe In Urdu

ادرک آدھا کلو
چینی دو کلوگرام
زعفران ایک گرام
عرق کیوڑہ ایک چھٹانک
عرق لیمو ایک چھٹانک
گلابی سجی ایک چمچہ
چویہ سہاگا ایک چمچہ
ترکیب:۔
ادرک چھیل کر ایک پہر کے لیے چونے کے پانی میں ڈال دیں۔ پھر اندازے سے پانی لے کر اس میں ادرک مع، سجی، سہاگا اور چینی ملا کر آگ پر رکھیں۔ گل جائے تو اسے ایک کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ پانی بالکل خشک ہو جائے۔ اب قوام تیار کر کے اس میں ادرک، زعفران ، عرق کیوڑہ اور عرق لیموں ڈال کر تھوڑی دیر آگ پر پکائیں اور ٹھنڈا کر کے مرتبان میں رکھ لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید