Murgh Flower Tips in Urdu - Murgh Flower Totkay - Tip No. 1117

Urdu Totkay Murgh Flower مرغ فلاور (Tip No. 1117) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Flower Recipe In Urdu

مرغ فلاور کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1117

مرغ کا گوشت 250گرام
پیاز 100گرام
ادرک 10 گرام
سرکہ ایک بڑا چمچ
سیاہ مرچیں چمچ
اجینو متو چمچ
چینی چمچ
کارن فلور چمچ
انڈے دو عدد
گل داؤی دو عدد
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
کارن فلور سرکہ میں گھول کر رکھ لیں ۔ ادرک پیاز باریک کاٹ لیں ۔گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اس کے بعد گل داؤدی کے پھولوں کو نمکین پانی کے ساتھ دھوئیں اورپانی نچوڑ لیں۔ پھر ان پھولوں کی پتیاں الگ الگ کر کے ایک جگہ پر رکھیں۔ گوشت کے ٹکڑوں میں سرکہ، اجینوموتو اور انڈے لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعدایک برتن میں گھنٹہ ڈال کر گرم کریں اور سرکہ والا گوشت ڈال کر درمیانی آ نچ پر بھونیں گوشت جب بھونیں۔ گوشت جب بھون جائے تو برتن کو چولحے سے نیچے اتار کرالگ رکھ لیں۔ پھر ایک دوسرے برتن میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک سنہری کریں۔ پھر اس میں گل داؤدی کے پتیاں ڈال کر کفیگر کے ساتھ ہلاہلا کر ایک دومنٹ تک بھونیں ۔ اس کے بعداس میں مرغ کا بھنا ہوا گوشت ڈال دیں۔ ایک منٹ کے بعداس میں اجینو موتو پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں پھر برتن چولحے سے نیچے اتار لیں اور گہری ڈش میں نکال کر پیش کریں۔

More From Chinese Food