Murg Hyderabadi Tips in Urdu - Murg Hyderabadi Totkay - Tip No. 1653

Urdu Totkay Murg Hyderabadi مرغ حیدر آبادی (Tip No. 1653) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Badam And Chicken Kaju in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murg Hyderabadi Recipe In Urdu

مرغ حیدر آبادی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1653

اجزاء:
مرغ ایک کلو
لہسن پسا ہوا ایک گٹھی
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
ناریل پسا ہوا دو چائے کے چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
گھی 175گرام
ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچے
پیاز 175گرام
پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
مونگ پھلی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ
خشخاش پسی ہوئی دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
دہی 175گرام
ترکیب:
مرغ کے ٹکڑے کر کے پپیتا مل کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں ۔ پیاز باریک کاٹ کر سرخ کر لیں۔ پھر پیاز میں مرغ ڈال کر بھونیں۔ پانچ منٹ بعد تمام پسا ہوا مصالحہ اور دہی ڈال دیں اور پھر خشک ہو جائے تو جس حساب سے آپ شوربہ رکھنا چاہیں اتنا پانی لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ حیدر آبادی مرغ تیار ہے۔

More From Chicken Badam And Chicken Kaju