Murgh Asfahani Tips in Urdu - Murgh Asfahani Totkay

مرغ اصفہانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murgh Asfahani Recipe In Urdu

اشیاء:
مرغی ڈیڑھ کلو
دہی ایک پاؤ
ادرک لمبا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دس عدد
سویا ایک گڈی
کوکنگ آئل ڈیڑھ کپ
پیاز دو عدد درمیانہ سائز
لہسن کچلا ہوا ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر تین عدد درمیانہ سائز
ہرا دھنیا ایک گڈی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ٹماٹر ،ہری مرچ، دھنیا ،سویا اور پیاز باریک کاٹ لیں۔ دہی میں ٹماٹر، ادرک ،ہرا دھنیا، ہری مرچ، سویا اور نمک اچھی طرح ملا دیں۔ آئل گرم کر یں اور پیاز اس میں ڈال کر فرائی کر یں۔ جب رنگت ہلکی بھوری ہو جائے تو اس میں گوشت اور لہسن ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد دہی کا آمیزہ ڈال دیں اور 30سے40منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے اور تیل مصالحے سے الگ ہو جائے تو مرغ اصفہانی تیار ہے۔

More From Worldwide Food - مزید