Murgh Ki Kaleji Tips in Urdu - Murgh Ki Kaleji Totkay

مرغ کی کلیجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murgh Ki Kaleji Recipe In Urdu

اشیاء:
تازہ کلیجی کلو گرام
لہسن چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
دار چینی ایک ٹکڑا
پیاز ہری دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
ٹماٹر دو عدد(کٹے ہوئے )
ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا (کٹی ہوئی)
تیل دو کھانے کے چمچے
پانی تین کھانے کے چمچے
چینی چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
ٹماٹو سوس پیالی
گاجر ایک عدد(کٹی ہوئی)
ہری مرچ ایک عدد(کٹی ہوئی)
ترکیب:
تیل گرم کر کے ادرک تل لیں۔ اس میں کلیجی ڈال دیں۔ چار منٹ بعد لہسن، دار چینی، پیاز، ٹماٹر، پانی، چینی اور نمک ڈال کر پکائیں اور اچھی طرح بھون کر اتار لیں۔ پھر ڈش میں نکال کر گاجر اور ہری مرچ چاروں طرف رکھ دیں۔ ٹماٹو سوس علیحدہ رکھیں اور کلیجی کے ساتھ کھائیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka - مزید