Murgh Korma Tips in Urdu - Murgh Korma Totkay - Tip No. 1654

Urdu Totkay Murgh Korma مرغ قورمہ (Tip No. 1654) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Korma Recipe In Urdu

مرغ قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1654

اجزاء:
مرغ کا گوشت ایک کلو
لہسن (پسا ہوا) ایک گٹھی
دھنیا(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ دس بارہ
چھوٹی الائچی چھے
گھی 175گرام
جائفل ایک چٹکی
کیوڑا حسب ذائقہ
پیاز (باریک کتری ہوئی) 250گرام
ادرک(پسی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
مرچ سرخ دو چائے کے چمچے
بڑی الائچی دو(دانے نکال کر کوٹ لیں)
دہی 250گرام
نمک 250گرام
چاوتری ایک چٹکی
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ کتری ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر کے نکال لیں اور اخبارپر پھیلا دیں۔ باقی گھی میں پسی ہوئی ادرک ،پسا ہوا لہسن اور مرغ کا گوشت ڈال کر دو تین منٹ بھونیں۔ اب لال مرچ ،دھنیا ،چھوٹی الائچی ،کتری ہوئی ادرک، نمک اور کالی مرچیں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ دہی میں پیاز کو چور کر بڑی الائچی کے دانے باریک کوٹ کر ملائیں اور مرغ میں ڈال کر اچھی طرح چلائیں۔ ڈھکن بند کر کے پکنے دیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ جب مرغ آدھ گلا رہ جائے تو جائفل اور جاوتری ڈال کر ہلکے ہلکے بھونیں ۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دم پر سے اتار کر کیوڑہ ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔

More From Chicken Korma