Murgh Methi Tips in Urdu - Murgh Methi Totkay

مرغ میتھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murgh Methi Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ایک کلو
ٹماٹر نصف کلو
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
کٹی مرچ تین چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سوکھی میتھی دو چائے کے چمچ
لونگ دو عدد
چھوٹی الائچی تین عدد
کوکنگ آئل ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
ہلدی دو چائے کے چمچ
ہری مرچ چھ عدد بڑی
بڑی الائچی دو عدد
کالی مرچ چھ دانے
تیز پات ایک عدد
ترکیب:
آئل گرم کر لیں اور اس میں گرم مصالحہ اور گوشت ڈال کر بھونیں۔ اب لہسن ،ا درک کے پیسٹ ڈال دیں۔ اس کے بعد کٹی مرچ ،ہلدی اورنمک ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے پکائیں۔ اور دہی ٹماٹر ڈال دیں۔ کچھ دیر کے لئے پکنے دیں اس کے بعد سوکھی میتھی اور ہری مرچ ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم لگا دیں۔ مرغ میتھی تیا رہے۔

More From Chicken Aur Sabzi - مزید