Murgh Musallam Tips in Urdu - Murgh Musallam Totkay - Tip No. 1656

Urdu Totkay Murgh Musallam مرغ مسلم (Tip No. 1656) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chargha, Chicken Steamed And Broasted Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Musallam Recipe In Urdu

مرغ مسلم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1656

اجزاء:
موغ مسلم دو کلو
پیاز بڑی (کتری ہوئی) ایک عدد
لونگ چار عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا (بھنا ہوا) کھانے کا ایک چمچ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
دہی تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
گھی 225گرام
تیز پات چار پتے
چھوٹی الائچی چار عدد
سرخ مرچ(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
ادرک(کٹی ہوئی) 25گرام
ٹماٹر کٹے ہوئے 225گرام
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
مرغ پر لیپ کرنے کے لئے:
لہسن کے جوے سات عدد
گرم مصالحہ ایک چمچہ
ہلدی دو چائے کے چمچ
لیموں کارس ایک کھانے کا چمچہ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
نمک ایک چمچہ
دہی تین کھانے کے چمچ
تیزپات چار پتے
(سب مصالحوں کو پیس کر دہی میں ملا کر رکھ دیں)
ترکیب:
مرغ کو اچھی طرح سے گود لیں۔ اس کے بعد مرغ پر لگانے والے مصالحوں کو پیس کر دہی میں کر ملا کر مرغ پر اچھی طرح لیپ دیں اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ مرغ کے اندر بھرنے کے لئے چاول مٹر اور تمام مصالحہ ڈال کر ایک پتیلی میں ابالنے کے لئے رکھ دیں۔ جب چاول ایک کنی پر ہوں تو پانی نتھار لیں اور مرغ میں بھر دیں۔آدھا گھی لے کر چکن کو اس طرح فرائی کر یں کہ اندر کی چیزیں باہر نہ نکلیں۔ جب مرغ چاروں طرف سے سرخ ہو جائے تو ایک طرف نکال کر رکھ دیں۔ فرائی پین میں باقی گھی کو ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں آدھی پیاز، تیز پات، کالی مرچ، چھوٹی الائچی ڈال کر سرخ کر لیں۔ اس میں لال مرچ ہلدی بھی ملا دیں ۔ ثابت دھنیا ،زیرہ، ادرک اورباقی کی پیاز میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں ۔ یہ پسا ہوا مصالحہ بھی فرائی پین میں ڈال دیں اور پانچ سے دس منٹ پکائیں یہاں تک کہ گھی چھوٹنے لگے ۔ اس میں دہی، ٹماٹر اور نمک ملا دیں۔ مرغ کو ایک ڈش میں رکھیں اور اس پر سارا مصالحہ ڈال کر گرم پانی آدھا کلو ڈال دیں۔ اس ڈش کو پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں رکھ دیں ۔ ایک گھنٹہ پکنے دیں۔ اب زعفران کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر مرغ پر چھڑک دیں اور دس منٹ کے لئے اوون (چولہے ) میں رہنے دیں۔
(مرغ کے اندر بھرنے کے لئے)
چاول باسمتی 225گرام
مٹر کے دانے 100 گرام
لہسن کے چوے کچلے ہوئے تین عدد
لونگیں چار عدد
کالی مر چ کے دانے حسب ذائقہ
چھوٹی الائچی ایک عدد
تیز پات چار پتے

More From Chargha, Chicken Steamed And Broasted Chicken