Murgh Sabz Resham Tips in Urdu - Murgh Sabz Resham Totkay - Tip No. 1450

Urdu Totkay Murgh Sabz Resham مرغ سبز ریشم (Tip No. 1450) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Sabz Resham Recipe In Urdu

مرغ سبز ریشم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1450

اشیاء:
چکن بریسڈ (بغیر ہڈی کے ) تین عدد(صاف )
پیاز دو عدد میڈیم سائز
ٹماٹر دو عدد میڈیم سائز
شملہ مرچ دو عدد میڈیم سائز
ادرک دو عدد(ایک انچ موٹی)
لہسن چھ عدد سے آٹھ عدد تک (پوتھیاں)
سبز مرچیں دو عدد (تازہ)
سبز دھنیا کپ پتیاں
تیل ایک ٹیبل سپون
زیرے کے بیج ایک ٹیبل سپون
زیرے کے بیج ایک ٹیبل سپون
سیری کی پتیاں ٹیبل سپون
ہلدی پاؤڈر ٹیبل سپون
سرخ پسی ہوئی مرچ ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔چکن بریسڈ کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد چکن بریسڈ کے انگلی کے سائز کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔ اس کے بعد پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں۔ چھیلنے کے بعد اس کے سلائس بنا لیں ۔ پیاز کی اوپر والی پرت اتار لیں ۔ اس کے بعد ٹماٹروں اور شملہ مرچ کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد درمیان میں سے آدھی کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں بیج نکالنے کے بعد ان دونوں کو آدھے سینٹی میٹر کے برابر چھیل لیں۔
2۔اس کے بعد اب ادرک کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد اس کے ٹکڑے بنا لیں۔ اس کے بعد لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اس کے بھی ٹکڑے بنا لیں۔
3۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے گرم کر لیں، گرم کرنے کے بعد اس میں زیرے کے بیج ڈال دیں ، جب ان کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اب اس میں سیری کے پتے کتری ہوئی لہسن اور ادرک اور سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ فرائی کرتے ہوئے اس میں پیاز بھی ڈال لیں۔ پیاز ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر آدھے منٹ کے لئے پکائیں۔
4۔اس کے بعد اب اس میں چکن بریسڈ کے ٹکڑے شامل کر دیں، شامل کرنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں، حرارت میڈیم کرکے پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح پکائیں۔پکانے کے ساتھ ہی اس میں ہلدی پاؤڈر سرخ مرچ پسی ہوئی اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں، مکس کرنے کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں۔
5۔اس کے بعد اب اس میں شملہ مرچ کتری ہوئی اور ادرک ڈال دیں۔ ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ پکانے کے بعد اس پر گرم مصالحہ اور لیمن جوس اچھی طرح سے چھڑک دیں۔ چھڑکنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ مکس کرنے کے بعد اب اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔ اس کے بعد حرارت بند کر دیں اور دو منٹ کے لئے اچھی طرح سے پکائیں۔
6۔اس کے بعداس میں ڈش کو دھنیے کے پتوں سے اچھی طرح سے سجا دیں ۔ سجانے کے بعداس ڈش کوکھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 180
پروٹین 24.4
چکنائی 6.5
کاروہائیڈریٹس 7.2
فائبر ز(ریشے ) 0.9

More From Chicken Boneless