Murgh Sabzi Salan Tips in Urdu - Murgh Sabzi Salan Totkay - Tip No. 1893

Urdu Totkay Murgh Sabzi Salan مرغ سبزی سالن (Tip No. 1893) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Sabzi Salan Recipe In Urdu

مرغ سبزی سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1893

اشیاء:
مرغی کا گوشت آدھا کلو(بغیر ہڈی کا)
کینو لا آئل پانچ کھانے کے چمچ
پھول گوبھی ایک پاؤ(چھوٹے پھولوں میں کاٹ لیں )
مکس سبزیاں آدھا کلو(گاجر، مٹر، آلو، چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں )
ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
بھنا اور پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تیز پات دو عدد
ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا ،ہری مرچ اوپر سے ڈالنے کے لئے
ترکیب:
آدھا تیل گرم کر یں اور اس میں گوبھی ،گاجر ،آلو اور مٹر ڈال کر ہلکا سا فرائی کر یں اور نکال لیں باقی تیل ڈال کر ثابت گرم مصالحہ اور ادرک کا لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا براؤن کر لیں۔ پھر مرغی، پسا ہوا مصالحہ، نمک اور ٹماٹر ڈال کر مزید فرائی کر یں جب مرغی گل جائے اور مصالحہ بھن جائے تو فرائی کی ہوئی سبزیاں شامل کر یں اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پرپکائیں جب سبزیاں گل جائیں تو بھون کر اتار لیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اورہری مرچیں ڈالیں اور نوش فرمائیں۔

More From Chicken Aur Sabzi