Murgh Sangtaray Tips in Urdu - Murgh Sangtaray Totkay - Tip No. 1534

Urdu Totkay Murgh Sangtaray مرغ سنگترے (Tip No. 1534) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Sangtaray Recipe In Urdu

مرغ سنگترے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1534

اشیاء:
مرغ کے سینے چھ عدد
بھورا سرکہ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھی پیالی
سنگترے دو عدد
ادرک کدو کش کیا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس :
کارن فلور ڈیڑھ کھانے کے چمچ
بھورا سرکہ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ کتری ہوئی ایک چائے کا چمچ
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
مرغ کی یخنی چار کھانے کے چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سنگترے کا رس دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
سنگتروں کو چھیل کر ان کے سفید ریشے نکا ل دیں اور قاشوں کو لمبائی کے رخ باریک کاٹ کر ابال لیں۔ مصالحوں کو چکن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سویا سوس کے اجزاء کو ملا کر پکائیں اور گاڑھی سوس تیار کر لیں۔ سفید ریشے نکلی ہوئی سنگتروں کی قاشیں لمبائی کے رخ باریک کاٹ لیں اور ابال کر رکھ دیں۔ کڑاہی میں پانی گرم کر یں، جب ابلنے لگے تو مصالحہ گوشت اس میں ڈال کر ہلکا سا ابال دیں۔ اس کے بعد آٹھ ثابت لال مرچیں اور ایک بڑی پیاز آدھی چھیل کر اس میں ڈال دیں اورسنگترے کی صاف کی ہوئی قاشوں کو ڈال کر ہلکا سا فرائی کر یں۔ مرغ سنگترہ تیار ہے سویا سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

More From Worldwide Chicken